عاجل نیوز کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 899 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک 7 لاکھ 64 ہزار94 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ایک ہی دن میں مملکت کے مختلف ریجنز میں 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار183 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک 6662914 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور بوسٹرڈوز شامل ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز جمعرات کو مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد 963 ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں ۔ ویکسین لگوانے کے لیے توکلنا یا صحتی ایپ پرپیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔
پچاس برس سے زائدعمرکے افار کوبوسٹرڈوز کی دوسری خوراک لگائی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مقررہ وقت پرویکسین سینٹرجاکرمفت ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ایسے افراد جن کی عمر 50 برس سے زائد ہے اورانہیں ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوائے ہوئے 3 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے انہیں بوسٹرکی دوسری خوراک لگائی جارہی ہے۔