کورونا کے 1152 کیسز کا اندراج، 864 شفایاب
’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 91 مریضوں کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نےکہا ہے کہ آج منگل کو کورونا کے 1152 کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 780135 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 864 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 761354 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 9176 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 91 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔