Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مکہ ریجن کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

دوپہرکو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے بعض علاقوں میں دوپہرسے بارش کا امکان ہے جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہےگا۔
عاجل نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مکہ ریجن کی کمشنری طائف، میسان ، بنی یزید، وقیا، سیل الکبیر، الشفا ، الھدا اور مرکز عشیرہ مںی دوپہر 12 بجے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔
دوبہرکو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات تک جاری رہے گی۔ بعض مقامات پرموسلا دھاربارش جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی ہوگی ۔
دوسرح جانب موسمیات کے قومی مرکز نے  تبوک ، الجوف ، حائل ، قصیم اور ریاض کے بعض علاقوں میں موسم گرد آلود رہنے کی توقع ظاہرکی ہے جبکہ عسیر ، جازان اورالباحہ ریجنز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شیئر: