Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی عرب میں آج کہیں دھول کہیں بارش

’محکمہ موسمیات نے چار ریجنوں کو گرد آلود موسم سے خبردار کیا ہے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
سعودی عرب میں آج پیر کو کہیں مطلع گرد آلود ہے جبکہ کہیں بارش اور دھند چھائی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق محکمہ موسمیات نے چار ریجنوں کو گرد آلود موسم سے خبردار کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن میں الافلاج، السلیل، وادی الدواسر، الخرج اور قرب جوار میں گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’اسی طرح کی کیفیت مشرقی ریجن کی  الاحسا، البطحا، الشیبہ اور العبیلہ کے علاوہ دیگر کمشنریوں میں بھی ہوگی‘۔
’نجران ریجن میں شرورہ، یدمہ، بدر الجنوب اور حبونا بھی گرد آلود ہوا سے متاثر ہوں گے‘۔
’اسی طرح عسیر کی بعض نشیبی علاقوں میں بھی گرد ہوگی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ عسیر کے علاوہ باحہ اور جازان کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں رات کو فجر کے بعد تک دھول چھائی رہے گی‘۔

شیئر: