Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

جون سے اگست تک درجہ حرارت اوربارشوں میں اضافہ ہوگا 

امسال گزشتہ برس کے مقابلے میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری کا اضافہ ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے جون سے اگست 2022 کے درمیان سعودی عرب میں رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے متعلق خصوصی رپورٹ جاری کردی۔ جس میں مختلف توقعات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  2022 کے موسم گرما کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں گزشتہ سال کےموسم گرما کے مقابلے میں درجہ حرارت اوسطا ایک ڈگری زیادہ ہوگا۔ جولائی کے مہینے میں رفحا، حفر الباطن، حائل اور شمالی قصیم میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری زیادہ ہوگا۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جازان، عسیر اور باحہ نیز مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی علاقوں میں گزشتہ موسم گرما کے مقابلے میں اس سال بارش کا اوسط زیادہ رہے گا۔ 
اس کا امکان ہے کہ موسلا دھار بارشیں ہوں اور موسمی حالات زیادہ خراب ہوں۔ 
گرد آلود ہواؤں سے متعلق امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جون، جولائی اور اگست کے دوران مملکت کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں ہواؤں کا رخ بحراحمر اور شمال کی جانب رہے گا۔ خلیج عرب تک اس کا رخ چلا جائے گا۔ 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مملکت کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارش کا زور رہے  گا۔ جون سے اگست تک بارش کا اوسط بڑھتا چلا جائے گا۔ 

شیئر: