Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تبوک میں خود کشی پر آمادہ غیرملکی خاتون کو کیسے روکا گیا

شہری دفاع اور سیکیورٹی فورس نے مشترکہ کارروائی کی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں تبوک شہر کے ایک محلے میں غیرملکی خاتون کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے غیرملکی خاتون کو چھت سے چھلانگ لگانے سے پہلے روک دیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش میں ہے۔ فوری طور پر خصوصی ٹیم موقع پر روانہ کی گئی‘۔  
’غیرملکی خاتون کو خودکشی سے روکنےکے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔ پہلے باتوں میں لگا کر اور پھر سمجھا کر خودکشی کے اقدام سے اسے روکنے میں کامیاب رہے‘۔

 

شیئر: