Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
پیر ، 11 اگست ، 2025 | Monday , August   11, 2025
تازہ ترین

تبوک میں نوجوان نے گولی مار کر خود کشی کرلی

خودکشی کرنے والا نوجوان نفسیاتی مسائل کا شکار تھا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں ایک نوجوان نے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق خودکشی کا واقعہ جمعے کی شب تبوک شہر کے علاقے ’النھضہ ‘ میں پیش آیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ 
اخبار کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا نوجوان نفسیاتی مسائل کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس نے خود کوگولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 
خودکشی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تحقیقات کی جا رہی ہے۔ 

شیئر: