Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

کینو کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش

’مذکورہ افراد کے قبضے سے 12 لاکھ 72 ہزار گولیاں پکڑی گئی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ انسداد منشیات نے کینو کی کھیپ میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق محکمہ انسداد منشیات نے دو شامی تارکین کو بھی گرفتار کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد وزٹ ویزے پر آئے ہوئے تھے اور اپنے ساتھ کینو کی کھیپ لا رہے تھے‘۔
’تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ کینو کے کاٹن میں نہایت فنکاری سے نشہ آور گولیاں چھپائی گئی ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کے قبضے سے 12 لاکھ 72 ہزار گولیاں پکڑی گئی ہیں۔ تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: