Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ

یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی سطح پر موجود کشیدگی سے معاشی شعبہ بھی متاثر ہوئے بغیر رہ نہیں سکا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے اضافے کے بعد 130300 روپے رہی جو گزشتہ چند ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 2915 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111711 روپے رہی۔
پاکستانی مارکیٹ میں 22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 102402 روپے رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1972 ڈالر رہی۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی قیمت بھی کئی روز تک مستحکم رہنے کے بعد بڑھی ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے سے 1490 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے سے 1277.43 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں