Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

منی لانڈرنگ میں ملوث 11 افراد گرفتار، 52 سال قید کی سزا

’مذکورہ گروہ نے 10 بلین ریال ہے فرضی اداروں کے اکاؤنٹس سے بیرون ملک روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ذرائع سے ترسیلات زر میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں دو شہری اور 9 غیرملکی ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ نے نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم جس کی مجموعی مالیت 10 بلین ریال ہے فرضی اداروں کے اکاؤنٹس سے بیرون ملک روانہ کی ہے‘۔
’عدالت نے الزام ثابت ہونے پر مذکورہ افراد پر مجموعی طور پر52 سال قید اور 6 کروڑ 25 لاکھ ریال جرمانہ اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم 16 لاکھ ریال سے زیادہ ضبط کرنے کا ابتدائی فیصلہ کیا ہے‘۔
’گروہ میں غیر ملکیوں کو سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک سے بیدخل کیا جائے گا جبکہ شہریوں کو مماثل مدت تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے عدالت سے سزا میں اضافے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: