احسان پلیٹ فارم کے چیف ایگزیٹیو آفیسر معطل
اتوار 13 فروری 2022 11:35
’ان اشاروں سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ احسان پلیٹ فارم اپنی ماہانہ رپوٹیں قیادت کو روانہ کرتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
احسان پلیٹ فارم کے سی اے او کو منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈیٹا اینڈ مصنوعی ذہانت اتھارٹی ’سدایا‘ نے کہا ہے کہ ’احسان پلیٹ فارم کے آفیسر عبد العزیز بن احمد الحمادی کو منصب سے ہٹا دیا گیا ہے‘۔
سدایا نے کہا ہے کہ ’مذکورہ آفیسر نے بعض اداروں کو روانہ کئے مکتوبات میں ناقابل قبول اشارے کئے ہیں‘۔
’ان اشاروں سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ احسان پلیٹ فارم اپنی ماہانہ رپوٹیں قیادت کو روانہ کرتا ہے‘۔
’یہ امر قطعی طور پر درست نہیں نہ کبھی ایسا ہوا ہے، احسان کی رپوٹیں کسی کو بھی نہیں بھیجی جاتیں‘۔
سدایا نے کہا ہے کہ ’احسان پلیٹ فارم کے اہداف انتہائی شریفانہ اور انسانیت کی بنیاد پر ہیں جو سربراہ ادارہ کے اشاروں سے کسی طور میل نہیں کھاتیں‘۔
’احسان پلیٹ فارم کے انتہائی مضبوط اور محکم ضوابط ہیں جن کے تحت یہ کام کر رہا ہے‘۔
’علاوہ ازیں اس کی کارکردگی پر 11 حکومتی ادارے نگرانی کر رہے ہیں‘۔
’پلیٹ فارم کے سابق سربراہ نے مختلف اداروں کو بھیجے گئے مکتوبات میں کسی بھی ادارے سے رجوع نہیں کیا نہ ہی سدایا کو جس کے تحت احسان پلیٹ فارم کام کر رہا ہے، کو اس سے مطلع کیا تھا‘۔