جازان پولیس نے 55 کلو حشیش اور نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں، شہری گرفتار
جمعرات 3 فروری 2022 23:02
حشیش اور نشہ آور گولیاں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ (فوٹو سبق)
جازان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک سعودی شہری کے قبضے سے 55 کلو گرام حشیش اور 705 ممنوعہ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری حشیش اور نشہ آور گولیاں گاڑی کے خفیہ خانوں میں فنکارانہ طریقے سے چھپائے ہوئے تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حشیش کا دھندا کرنے والے مقامی شہری کو حراست میں لے لیا گیا اور اسے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں