Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

عسیر میں گاڑی سے 85 کلو حشیش برآمد، شہری گرفتار 

گرفتار شہری کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔( فوٹو الوطن) 
سعودی عرب عسیر ریجن میں سپیشل گشتی فورس نے مقامی شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 85 کلو گرام حشیش برآمد کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سپیشل گشتی فورس کے ماتحت تعلقات عامہ کے انچارج کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ مقامی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے اور وہ گاڑی کے خفیہ خانے میں حشیش چھپا کر لے جارہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ حشیش رکھنے والے مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 

شیئر: