Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

حائل میں دو شہری گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں حائل پولیس نے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زیادہ حشیش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ پولیس کو ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں، غیرملکی شراب، مشین گن کے میگزین اور چھ کارتوس ملے ہیں 
حائل پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔

شیئر: