پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 300 پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ سونے کی 10 گرام قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دس گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 567 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔