Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025

رواں کاروباری ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے دوران یہ کمی ایک روپے 25 پیسے ہو چکی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے انٹربینک مارکیٹ سے متعلق جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 89 پیسے کی کمی ہوئی۔
حالیہ کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قدر 176.41 سے کم ہو کر 175.52 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں تین فروری کو سعودی ریال کی قدر 46.78، اماراتی درہم 47.78، برطانوی پاؤنڈ 237.88، بحرینی دینار 465.58، عمانی ریال 455.87، کویتی دینار 580.17 روپے رہی۔

شیئر: