Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ویکسین لگوانے والے 12 سال سے کم عمرہ بچوں کا حرم میں داخلہ

’12 سال سے کم عمر بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے ان بچوں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  وزارت نے کہا ہے کہ ’12 سال سے کم عمر بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت نہیں‘۔
وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا گیا ہے کہ ’اب 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی ویکسین لگوا رہے ہیں‘۔
’توکلنا میں ان کا سٹیٹس ’امیون‘ آرہا ہے، تو کیا اس کے بعد انہیں والدین کے ساتھ حرم میں داخلے کی اجازت ہے؟‘۔
اس پر وزارت نے واضح کیا ہے کہ حرم میں داخلے کی اجازت 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ہے۔
 

شیئر: