Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹے اشتہار چلانے پر شہری گرفتار

’مذکورہ شخص لوگوں سے رقوم لے کر انہیں جعلی ٹکٹیں دیا کرتا تھا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر جھوٹے اشتہارات چلانے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص ریاض میں ہونے والے تفریحی پروگرامات کے ٹکٹ فروخت کرنے کے جھوٹے اشتہار چلا رہا تھا۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص لوگوں سے رقوم لے کر انہیں جعلی ٹکٹیں دیا کرتا تھا۔‘
’متعدد افراد کی طرف سے ملنے والی شکایات پر اس کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘

شیئر: