Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز سات فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیر داخلہ اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستان کا دورہ کریں گے۔
منگل کو پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
سعودی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی اور سکیورٹی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے ہم منصب شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔
سعودی وزیر داخلہ علاقائی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

شیئر: