Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے اردنی ہم منصب کی ملاقات

دہشت گردی کے انسداد میں تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو عمان میں اردنی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سے ملاقات کی- وہ اردن کے سرکاری دورے پر عمان پہنچے ہوئے ہیں- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے سرکاری مذاکرات کیے- انہوں نے دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات نیز مشترکہ تعاون کے طور طریقوں کو فروغ دینے اور عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کی تدابیر کا جائزہ لیا- 
سعودی وزیر خارجہ نے ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر اردن کا شکریہ  ادا کیا۔

ایکسپو 2030 کی میزبانی پر سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر اردن کا شکریہ  ادا کیا(فوٹو، ایس پی اے)

 اردنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایکسپو  2030 کی میزبانی کا اعزاز سعودی عرب کو ملے گا تو یہ اردن کی بھی کامیابی ہوگی- اس سے مشرق وسطی کے خطے کو ترقی ملے گی اور خوشحالی کا سلسلہ مضبوط ہوگا- 
دونوں وزرا نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے، مشرق وسطی کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ سے خالی علاقہ بنانے سے متعلق جدوجہد تیز کرنے کو ناگزیر قرر دیا-
انہوں نے دہشت گردی و انتہا پسندی کے انسداد میں تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا- 
دونوں ملکوں کے وزرائے  خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی- فیصل بن فرحان نے کہا کہ خطے کو سیاسی اور امن و امان کے چیلنج درپیش ہیں- 

شیئر: