Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پشاور زلمی کے کپتان بھی کورونا کا شکار ہو کر ابتدائی میچ سے باہر

سابق پی ایس ایل چیمپئن کا پہلا میچ جمع 28 جنوری کو ہے (فوٹو: ٹوئٹر، پشاور زلمی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے افتتاحی میچ سے قبل مختلف ٹیموں کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ابتدائی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
کراچی کنگز کے کرس جورڈن اور عماد وسیم کورونا کا شکار ہو کر پہلے میچ کے لیے دستیاب نہ رہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔
جمعرات کی شام پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ان کے کپتان وہاب ریاض بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں جمعہ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرنا ہے۔
وہاب ریاض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ افتتاحی میچ نہیں کھیلیں گے۔
پشاور زلمی کے مطابق کپتان کے آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے شعیب ملک پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شیئر: