Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 03 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   03, 2025
بدھ ، 03 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   03, 2025
تازہ ترین

شاہد آفریدی کورونا کا شکار، پی ایس ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر

پاکستان کے کرکٹر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا کہ شاہد آفریدی پی سی کے پروٹوکولز کے مطابق گھر میں قرنطینہ کریں گے۔ 
شاہد آفریدی سات دن کے قرنطینہ کے بعد ٹیسٹ کروائیں گے اور منفی ہونے پر سکواڈ میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ 30 جنوری کو ملتان سلطانز کے ساتھ ہے۔
ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود آل راؤنڈر میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پروٹوکول کے مطابق وہ سارت روز مکمل تنہائی میں گزاریں گے۔

شیئر: