سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
اتوار 16 جنوری 2022 21:09
اتوار کو ایک اونس سونے کی قیمت 6826 ریال رہی- (فوٹو اردونیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو کاروبار کے آغاز پر قیمت میں اضافہ ہوا جو مارکیٹ کے بند ہونے تک برقرار رہا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتوار کو سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.47 ریال رہی- جبکہ 21 قیراط ایک گرام 192.04 ریال میں دستیاب رہا-
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 164.61 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام 128.02 ریال میں فروخت ہوتا رہا-
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت اتوار کو 6826 ریال رہی جبکہ سونے کی گنی 1536 ریال میں دستیاب رہی-
واضح رہے کہ ورلڈ گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو کاروبار کے آخری دن سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی جس کا اثر سعودی مارکیٹ پر بھی پڑا تھا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں