Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سونے کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی کمی 

سعودی مارکیٹ میں جمعے بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 223.41 ریال ہوگئی جبکہ جمعرات کو 226.18 ریال تھی۔ 
مملکت میں 21 قیراط سونے کی مانگ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔21 قیراط ایک گرام کی قیمت جمعے کو  195.48 ریال رہی جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت  197.91 ریال تھی۔ 
سعودی عرب میں  18 قیراط سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔ جمعرات کو 169.64 ریال  تھی ۔ جمعے کو کم ہو کر اس کی قیمت 167.56 ریال ہوگئی۔ 
ایک اونس سونے کی قیمت  6948.75 ریال ہوگئی جبکہ جمعرات کو  7035 ریال تھی۔ 
سونے کی گنی (8 گرام 21 قیراط) کی قیمت جمعرات کو 1583.27 ریال تھی جو جمعہ کو گھٹ کر 1563.86 ریال ہوگئی ہے۔ 
عالمی منڈی میں بھی جمعے کو  سونے کے نرخ 2 ماہ کے مقابلے میں  کم ہوئے ہیں۔ 

شیئر: