آئندہ ہفتے 9 علاقوں میں بارش، سیلاب آسکتا ہے
بارش کا سلسلہ بدھ کی شام سے ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا- (فوٹو اخبار 24)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران مملکت کے 9 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کئی روز تک بارش ہوگی- مختلف مقامات پر سیلاب آسکتا ہے-
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بارش اتوار اور پیر کو تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں ہوگی- درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش ہوگی-
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بارش کا سلسلہ حائل، قصیم، ریاض، الشرقیہ، مدینہ منورہ اور باحہ ریجنوں تک پھیل جائے گا-
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ اس کا امکان ہے کہ موسلا دھار بارش سے مختلف مقامات پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوجائے-
قومی مرکز نے بتایا کہ ابتدائی توقعات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ کی شام سے ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں