Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

پیر کو جدہ میں بارش کا امکان

ہواؤں کا رخ جنوب اور جنوب مغرب کی طرف ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  آئندہ ایام کے دوران مملکت میں موسم مستحکم ہوگا البتہ پیر سے متعدد علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے بتایا کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم ہوگا- البتہ توجہ طلب حد تک سردی میں اضافہ ہوگا۔
العقیل نے کہا کہ سنیچر سے ہواؤں کا رخ جنوب اور جنوب مغرب کی طرف ہوگا جس سے درجہ حرارت بڑھے گا- البتہ پیر سے تبوک اور مدینہ منورہ کے ساحلی مقامات پر بارش ہوگی۔ جدہ میں بھی درمیانے درجے سے لے کر موسلا دھار تک بارش کا امکان ہے۔

شیئر: