Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پبلک مقامات پر خواتین کو تنگ کرنے والا شہری گرفتار

گرفتار شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- (فوٹو عاجل)
تبوک پولیس نے کہا ہے کہ پبلک مقامات پر خواتین کو تنگ کرنے والے مقامی شہری کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق تبوک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک شخص پبلک مقام سے گزرنے والی خواتین کو مسلسل تنگ کررہا ہے- مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے-
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث مقامی شہری کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا اور ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: