Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ابہا میں خاتون کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل، کار ڈرائیور گرفتار

پولیس نے وڈیو کی مدد سے ڈرائیور کی نشاندہی کی۔( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے ابہا شہر میں ایک سڑک پر خاتون کے ساتھ چھیڑخانی اور اسے تنگ کرنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان زید الدباش نے بتایا کہ خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔
جس میں گاڑی کے ڈرائیور کو ابہا شہر کی ایک شاہراہ پر خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی اور مختلف طریقوں سے اسے تنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے وڈیو کی مدد سے ڈرائیور کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
ملزم سعودی شہری ہے۔ اسے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: