Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں خواتین سے چھیڑ خانی پر نوجوان گرفتار 

مقامی نوجوان نے وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے  (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے پبلک مقامات پر خواتین سے چھیڑ خانی اور انہیں ہراساں کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی نوجوان نے ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا ہے کہ ویڈیو کلپ میں نوجوان خواتین کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
سعودی نوجوان کو ویڈیو کلپ کے ذریعے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ عمر کے دوسرے عشرے میں ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کےعدالتی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ مقامی نوجوان نے جو کچھ کیا وہ سنگین جرم ہے۔ انسداد چھیڑ خانی قانون اور انفارمیشن کرائم کے انسداد کے قانون میں اس کی نہ صرف یہ کہ وضاحت کی گئی ہے بلکہ اس حوالے سے سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔

شیئر: