Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب کی طرف سے یمن میں امریکی سفارتخانے پر حوثیوں کے حملے کی مذمت

وزارت خارجہ نے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
 سعودی وزارت خارجہ نے برادر ملک یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حوثی دہشتگردوں کے حملے، سفارتی اہلکاروں اور وہاں کام کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لینے پر حوثی دہشتگردوں کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امریکی سفارتخانے پر دھاوا بولنے اور وہاں کارکنان کو حراست میں لینے کے اقدام کو مجرمانہ عمل قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’حوثی دہشتگردوں کا یہ عمل بین الاقوامی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے‘۔
بیان میں وزارت خارجہ نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں کو جلد از جلد رہا کریں۔
سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ یمن میں حوثی دہشتگردوں کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری ٹھوس موقف اختیار کرے۔ یمن کے امن و استحکام نیز یمنی بھائیوں کے امن و امان کے ضامن جامع سیاسی حل تک رسائی سے متعلق تمام بین الاقوامی قراردادوں پرعمل درآمد اشد ضروری ہے‘۔

شیئر: