Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عرب اتحاد نے مارب اور مغربی ساحل پر حوثیوں کے اہداف پر فضائی حملے تیز کردیے

 16 فوجی گاڑیاں تباہ اور 115 حوثی ہلاک ہوئے ہیں(فائل فوٹو اے پی)
 عرب اتحاد نے اتوار کو کہا ہے کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں 22 ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’’ اہداف پر حملوں کے دوران حوثیوں کی 16 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ 115 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب اتحاد نے مغربی ساحل پر بحری فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بھی پانچ ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
مغربی ساحل پر کارروائیوں میں حوثیوں کی فوجی گاڑیوں اور میزائل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب اتحاد نے مزید کہا کہ’ ہم سٹاک ہوم معاہدے کے نکات سے باہر مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں‘۔

شیئر: