Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسجد نبوی کی روزانہ 80 لٹر جراثیم کش مواد سے سینیٹائزنگ

سینیٹائزنگ کےلیے جدید ترین مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت اور حفاظت کےلیے یومیہ بنیادوں پرمسجد نبوی کی سینیٹائزنگ کی جاتی ہے۔
سبق نیوز نے مسجد نبوی کے ادارے کے حوالے سے بتایا کہ روزانہ 80 لٹر سے زائد جراثیم کش مواد سے سینیٹائزنگ کی جاتی ہے جس کےلیے جدید ترین مشینوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
 سینیٹائزنگ کے عمل کو بہتر اور جامع بنانے کے لیے جدید ترین مشنری کا استعمال کیاجاتا ہے جو آبی اور خشک بخارات کے ذریعے مخصوص جراثیم کش مواد کا اسپرے کرتی ہے۔ 
جدید ترین مشنری کے ذریعے کیے جانے والے جراثم کش مواد میں کسی قسم کا حفاظتی مادہ استعمال نہیں کیا جاتا جس مواد کو اسپرے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہ  ماحول دوست ہوتا ہے۔
مشنری کو استعمال کرنے والے کارکنوں کو اس عمل کی مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے جس میں مواد کا تناسب اور جگہ کا تعین شامل ہے۔ جراثیم کش ادویات کا اسپرے راہداریوں میں ہی کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: