Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسجد نبوی میں خواتین کو رات کو بھی روضہ شریفہ کی زیارت کی اجازت

زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رات کے وقت خواتین کو روضہ شریفہ کی زیارت کی اجازت دی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’خواتین اب رات کے وقت بھی روضہ شریفہ کی زیارت کرسکتی ہیں‘۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو خواتین رات کے وقت روضہ شریفہ کی زیارت کرنا چاہتی ہوں وہ شمال کی جانب سے باب عثمان گیٹ نمبر 24 اور جنوب کی طرف سے باب مکہ گیٹ نمبر 37 سے روضہ شریفہ پہنچ سکتی ہیں‘۔ 
واضح رہے کہ  مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مسجد نبو ی میں روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ اطہر پر حاضری کے اوقات و مقامات متعین کیے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیارت اور نماز کے لیے آنے والے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔  

شیئر: