Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسجد نبوی میں متعدد زبانوں میں گیارہ الیکٹرانک سائن بورڈز نصب 

زائرین کو دروازوں کے استعمال میں سہولت ہوگی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے متعدد زبانوں میں گیارہ الیکٹرانک سائن بورڈز نصب کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الیکٹرانک سائن بورڈز کی تنصیب کا مقصد زائرین کو اژدحام سے بچانا اور مسجد نبوی میں آنے جانے کے لیے دروازوں کے استعمال میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ 

الیکٹرانک سائن بورڈز کو سینٹرل کنٹرول سینٹر سے مربوط کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

الیکٹرانک سائن بورڈز کو مسجد نبوی انتظامیہ کے سینٹرل کنٹرول سینٹر سے مربوط کیا گیا ہے۔
اژدحام کا پتہ دینے کے  لیے سرخ رنگ اور مسجد نبوی کے اندر گنجائش کی اطلاع کے لیے سبز رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

شیئر: