Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی علامتیں ہٹا دی گئیں

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے سماجی فاصلے کےلیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں۔
 اتوار17 اکتوبر سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق حرم مکی اور مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں آنے والوں کےلیے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کرتے ہوئے کورونا کی وبا سے قبل صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔
تقریبا ڈیڑھ برس سے زائد عرصے کے بعد  اتوار 17 اکتوبر 2021 کو بالاخر حرمین شریفین میں مکمل افرادی گنجائش کے ساتھ نمازیں ادا کی جائیں گی۔
مسجد الحرام میں صحن مطاف میں بھی سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں جس کے بعد اب طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم ہوجائے گا تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔

شیئر: