Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جازان میں واٹر ٹینکر میں قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

جازان کمشنری کے الدائر سیکٹر  کی تحصیل ضمد میں  بری سرحدی گشتی فورس نے 825 کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی- 
اخبار  24 کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہےکہ قات ایک ٹینکر میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی- ڈرائیور کا تعلق یمن سے ہے اور وہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی پایا گیا- 
القرینی نے توجہ دلائی کہ سمگلر کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی اور ضبط شدہ قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے- 
القرینی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس مملکت کے امن اور اس کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے ذریعے تباہ کرنے کے درپے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے- مجرمانہ سرگرمیوں کو قابو کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ـ

شیئر: