Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

منشیات اور قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ترجمان کے مطابق 55 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 368 کلو گرام حشیش اور 17 ہزار کلو گرام  سے زیادہ قات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن میں بری گشتی فورس نے حشیش اور قات (نشہ آور پتے) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ 55 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 30 سعودی، تیرہ یمنی، 5 ایتھوپین، پانچ اریٹیرین اور دو انڈین ہیں۔‘
ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ ’نجران ریجن کی ہی گشتی فورس نے 274 کلو گرام حشیش کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنائی ہے، سات سمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ان سب کا تعلق یمن سے ہے۔‘ 
بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ’ضبط شدہ حشیش اور قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہیں اور سمگلروں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘ 

شیئر: