Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

غیر ملکی خاتون کو قتل کرکے نعش جلانے والے مصری کو سزائے موت

سپریم کورٹ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی تھی(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزٓرت داخلہ نے کہا ہے کہ مقیم غیرملکی خاتون کے قتل کیس میں مصری شہری کو بدھ کو مدینہ منورہ ریجن میں سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں  کہا کہ بتایا کہ مصری شہری عصام محمد ہلال علی نے غیر قانونی طور پر مقیم  غیر ملکی خاتون عائشہ مصطفی محمد البرناوی کو قتل کرکے واردات چھپانے کے لیے لاش نذر آتش کردی تھی۔
سیکیورٹی فورس نے مصری شہری کو تلاش کرکے گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے بعد اس پر فرد جرم عائد کی گئی۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ مصری کو فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر مصری شہری کو موت کی سزا دی گئی۔
 اپیل کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی تھی۔ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری ہوجانے پر فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔

شیئر: