Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت

اپنے ہم وطن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو پیر کو ابہا میں موت  کی سزا دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری  ناشر بن علی بن ھادی العبدی نے اپنے ہموطن عبداللہ بن ذیب بن فرحان القحطانی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ 
بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے العبدی و تلاش کرکے گرفتارکیا۔ عدالت نے اس پر قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
فوجداری کی عدالت کے فیصلے کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نےی کردی تھی۔ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا۔

شیئر: