Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا ( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں ہموطن کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری کو موت کی سزا دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری حسن بن جرید بن حسن الشمری نے اپنے ہموطن بسام بن برقع بن ملاھد العنزی کو الجوف میں گاڑی سے روند کر ہلاک کردیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔  
سیکیورٹی فورس نے حسن بن جرید بن حسن الشمری کو جنرل کورٹ میں پیش کیا جس نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنادی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل  درآمد کا شاہی فرمان جاری کردیا تھا جسے منگل کو الجوف کی القریات کمشنری میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: