لاہور ہائی کورٹ نے 12 ٹن منشیات کینیڈا سمگل کرنے کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔
پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ نے 13سال بعد ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ اس مقدمے کے ملزم عبدالرحمٰن کو 15 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ شریک ملزم محمد شفقت کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف 2003 میں اے این ایف نے مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی محکمہ کسٹم نے منشیات سمگلنگ ناکام بنادیNode ID: 567721
-
سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والا شخص گرفتارNode ID: 588116
-
منشیات اور قات سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 588531
جسٹس امجد رفیق اور جسٹس انوار الحق پنوں نے 25 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی قانونی شواہد موجود نہیں ہیں اور الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔ پراسیکیوشن نے انکوائری کو قانونی بنانے کےلیے سینٹرل اتھارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا اور بیرون ملک سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے اجازت نہیں لی گئی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جو بیان حلفی بطور ثبوت پیش کیا گیا وہ بھی واضح نہیں ہے۔ کینیڈین نیشنل پولیس سے شواہد اکٹھے کرنے لیے کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔ پراسکیوشن نے لائیو لنک اور اسکائپ کے ذریعے بھی بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش نہیں کی اور جو دستاویزات بطور شواہد پیش کی گئیں وہ تصدیق شدہ نہیں ہیں۔