Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گیسٹ ہاوس کو منشیات کا ٹھکانہ بنانے والے تین شہری گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا( فوٹو سبق)
محکمہ انسداد منشیات جدہ نے ایک استراحہ (گیسٹ ہاؤس) کو نشہ آور اشیا کے کاروبار کے لیے ٹھکانے کے طور پر استعمال کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار چوبیس کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے استراحہ پر کارروائی کی کی وڈیو بھی بنائی ہے جس میں ملزمان کی سرگرمیاں اور گرفتاری کا منظر دیکھیا جا سکتا ہے۔
 ایک ملزم کو گیسٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا بعد ازاں دیگر ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ 
ملزمان کے قبضے سے نشہ آور پاؤڈر، نو کلو حشش، مشین گن، نومیگزین اور دو ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ 
سیکیورٹی فورس قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرے گی۔

شیئر: