Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عمان میں جزوی لاک ڈاؤن میں تا ہدایت ثانی توسیع

’آج جمعرات سے تاہدایت ثانی لاک ڈاؤن رات 10 بجے سے 4 بجے فجر تک رہے گا‘ (فوٹو: عمان الیوم)
عمان میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی اعلی کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع دی جائے گی۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’جزوی لاک ڈاؤن اور وبا کے انسداد کے لیے جاری کوششیں سود مند ثابت ہورہی ہیں‘۔
’کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج جمعرات سے تاہدایت ثانی لاک ڈاؤن رات 10 بجے سے 4 بجے فجر تک رہے گا‘۔
’لاک ڈاؤن کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی نیز گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ پہلی فرصت میں وقت لے لیں‘۔
 

شیئر: