Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سلطنت عمان میں کورونا کی روک تھام کے لیے لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم

عمان میں رات کے وقت کاروباری سرگرمیوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔ فوٹو: اے ایف پی
سلطنت عمان نے عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا وبا کی روک تھام کے لیے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عید کے دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم رات کے وقت کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔
قبل ازیں عمان میں حکام نے شام پانچ بجے سے صبح کے چار بجے تک کاروباری سرگرمیوں اور سفر پر مکمل پابندی عائد کر رکھی تھی تاکہ سلطنت میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کی جا سکے۔
عمان کے محکمہ صحت کے ڈاکٹر احمد محمد السعیدی نے کہا تھا کہ گزشتہ عرصے میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سلطنت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملی تھی۔

شیئر: