Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ولی عہد کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا ٹیلی فون

عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان سے اتوار کو سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سلطان عمان نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر شاندار استقبال اور زبردست پذیرائی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ولی شہزادہ محمد بن سلمان کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔
سعودی ولی عہد نے برارانہ جذبات کے اظہار پر سلطان عمان کا شکریہ ادا کیا اور سلطان ھیثم بن طارق کو بھی عیدالاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی سعوی عرب اور عمان، دونوں ملکوں کے برادر عوام کی زندگی میں خوشی کا یہ موقع بار بار لائے۔

شیئر: