مفرور انڈوینشی خادماؤں کو پناہ دینے والے دو افراد گرفتار
’کفیلوں سے فرار ہونے والی 11 خادماؤں کو پناہ دے رکھی تھی، 41 ہزار 193 ریال بھی ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے مفرور انڈونیشی ملازماؤں کو پناہ اور سہولت دینے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن طارق النصار نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان انڈونیشی تارکین ہیں جو عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نےاپنے کفیلوں سے فرار ہونے والی 11 خادماؤں کو پناہ اور سہولت دی رکھی تھی‘۔
’ان کے ٹھکانے سے 41 ہزار 193 ریال نقد بھی ضبط ہوئے ہیں جو نا معلوم ذرائع سے کمائے گئے تھے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انہیں حراست میں رکھا گیا ہے، ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
’جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔