Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

اقامہ جاری کرنے سے پہلے اگر خادمہ فرار ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

شہری کو بتایا گیا ہے کہ ’ایسی صورت میں ہروب کا اندراج محکمہ پاسپورٹ کے دفتر سے رجوع کر کے ہوگا‘۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں خدمات کی فراہمی والے غیرملکی کارکنوں کے اقامے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ سوالوں کے جواب دیتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک شہری نے سوال کیا ہے کہ اگر اقامہ جاری ہونے سے پہلے خادمہ فرار ہوجائے تو اس کا ہروب ابشر کے ذریعہ کیسے کیا جاسکتا ہے‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسی صورت میں ابشر کے ذریعے ہروب کی رپورٹ کا اندراج ممکن نہیں کیونکہ رپورٹ کے اندراج کے لیے خادمہ کا اقامہ ہونا ضروری ہے‘۔ 
شہری کو بتایا گیا ہے کہ ’ایسی صورت میں ہروب کا اندراج محکمہ پاسپورٹ کے دفتر سے رجوع کر کے ہوگا‘۔

شیئر: