Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر آج پریس کانفرنس ہوگی

شہری حکام سے وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپنا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں آج کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر اہم پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی عالمی وبا کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کریں گے۔
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد العبد العالی ملک میں کورونا ویکسین اور صحت خدمات پر روشنی ڈالنے کے علاوہ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس سے ترجمان وزارت داخلہ لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب بھی خطاب کریں گے۔
وزارت کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ وبا کے انسداد کے لیے سکیورٹی اداروں کی کوشش پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار بتائیں گے۔
آج کی پریس کانفرنس میں وزارت کھیل کے ترجمان ڈاکٹر رجا اللہ السلمی بھی شریک ہوں گے جو کھیل کے میدانوں میں شائقین  کے داخلے کے ضوابط واضح کریں گے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحافیوں کے علاوہ عام شہری و غیر ملکی بھی مقررین سے سوالات کرسکتے ہیں۔
عام شہری وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنائے جانے والے ہیش ٹیگ پر اپنا سوال پوچھ سکتے ہیں۔

شیئر: