پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرنے والے طبی عملے کے حفاظتی لباس کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے ہنرمند افراد بالخصوص خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تجویز دی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’کورونا وائرس ایک وائرس ہے‘، میرا جی کے مشورےNode ID: 466466
-
نرسنگ کی ڈگری لیے اداکارہ کورونا کے خلاف میدان میںNode ID: 468236
-
ماسک بنانا سیکھنا ہے تو انڈین ویمن ٹیم کی کپتان سے سیکھیےNode ID: 469516
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ 'میں نے کچھ دن پہلے حفاظتی لباس تیار کیا ہے جس سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو کسی حد تک بچا سکتے ہیں۔ وہ ہمارے فرنٹ لائنرز ہیں اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ جتنا ممکن ہے تعاون کریں۔'
عاصم جوفا نے تجویز دی ہے کہ اگر کسی طرح دیہاڑی دار مزدو، ہنرمند افراد اور سلائی کڑھائی جاننے والی خواتین کو ایک طریقہ کار فراہم کر دیا جائے تو وہ گھر بیٹھے یہ حفاظتی لباس تیار کر کے دے سکتی ہیں۔
Working tirelessly but more PPE are needed. Medical experts have helped develop this solution. We’ll share design details FOC for public so all can participate.We appeal our Govt to make a strategy facilitating PE need in Pakistan, generating income for skilled labour esp. women. pic.twitter.com/AglI0KfNvM
— Asim Jofa (@asimjofa) April 5, 2020
ویڈیو پیغام میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم پورٹل یا نادرا کے ذریعے کسی بھی طرح ایسے ہنرمند افراد کو رجسٹر کیا جائے اور حفاظتی لباس کی تیاری کے لیے ان تک کپڑا پہنچا دیں تو یہ ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔
عاصم جوفا نے حفاظتی لباس کی تیاری میں ہنرمند افراد کی رہنمائی کرنے کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ 'میں اپنی پوری استعداد اور صلاحیت سے کام کرتا رہوں گا لیکن یہ صرف میرے کرنے سے نہیں ہوگا اس میں سب کو حصہ ڈالنا ہوگا۔'
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔












