کورونا وائرس کے شروع ہونے سے لے کر اب تک آپ نے بہت سی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جان لیا ہوگا، لیکن پاکستانی فلم سٹار میرا نے جو ’قیمتی‘ مشورے دیے ہیں وہ شاید آپ کے لیے نئے ہوں۔
شوبز انڈسٹری کے بہت سے فنکار کورونا کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہے ہیں، لیکن میرا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’کورونا وائرس ایک وائرس ہے۔‘
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور کہا ہے کہ ’کورونا ایک عالمی وبا ہے اور وہ پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
فلمی دنیا میں 'کہو نا پیار ہے' کے بعد اب 'کورونا پیار ہے'Node ID: 465641
-
’بے بی ڈول‘ سنگر کورونا کا شکار، احتیاط نہ برتنے کا الزامNode ID: 466041
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے کے ہیں۔ صارفین نے کہا ہے کہ دنیا میں ماہرین اور سائنسدان ابھی تحقیق کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کیوں پھیلا، لیکن میرا نے نتیجہ نکال لیا ہے کہ کورونا کہاں سے اور کیسے پھیلا۔
ویڈیو میں میرا کہہ رہی ہیں کہ ’کورونا چین کے طول و عرض میں پائی جانے والی جانوروں کے گوشت کی مارکیٹوں سے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر پھیلا ہے۔‘
ساتھ ہی ساتھ میرا نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس وائرس کا علاج کیا ہے۔
Meera issues appeal #CoronaCrisis pic.twitter.com/igGX1jgEhr
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 21, 2020
انھوں نے کہا ہے کہ ’کورونا سے بچنے کا حل یہ ہے کہ ہلال گوشت کھائیں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔‘ حالانکہ وہ پاکستانی جن کے لیے وہ پیغام دے رہی تھیں ان میں سے کوئی حرام گوشت نہیں کھاتا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی تنقید کی ہے کہ میرا خود امریکی ریاست اٹلانٹا جانے کے لیے محو سفر ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ’میرا جی آفیشل‘ پر اپنی تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ گلابی رنگ کا ماسک پہنے کسی ایئرپورٹ پر موجود ہیں، لیکن وہ لوگوں کو مشورے دے رہی ہیں کہ ’سفر سے پرہیز کریں اور گھروں پر رہیں۔‘











